Kashif Ghouri

Kashif Ghouri عوامی مسائل اور بنیادی حقوق کے لیے بے لوث پُر عزم جدوجہد،

12/07/2026

آپ سب دوستوں، عزیز و اقارب اور تمام احباب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ، جنہوں نے میرے والدِ گرامی کی وفات پر ہمارے غم میں شریک ہو کر تعزیت کی، گھر تشریف لائے، فون کالز، پیغامات اور دعاؤں کے ذریعے حوصلہ بڑھایا، اور جو دوست بیرونِ ملک ہونے کے باوجود فون یا پیغامات کے ذریعے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے رہے۔

اللہ تعالیٰ میرے والدِ گرامی کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین یا رب العالمین🤲

11/07/2026

آپ سب دوستوں، عزیزوں اور خیر خواہوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ جنہوں نے میرے والدِ محترم کی وفات پر جنازہ میں شرکت کی ہمارے غم میں شریک ہوئے اور ان کے لیے مغفرت و بلندیٔ درجات کی دعا کی۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے، آپ کی دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اور میرے والدِ محترم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَآج میرے والدِ محترم اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے ہیں۔آپ سب سے گزارش ہے کہ مرحو...
10/07/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

آج میرے والدِ محترم اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے ہیں۔

آپ سب سے گزارش ہے کہ مرحوم کے لیے مغفرت، بلندیٔ درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا فرمائیں۔

اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے اور ہم سب کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
نماز جنازہ مغرب کی نماز کے بعد اللہ والا گارڈن شاہ کوٹ کی پارک میں ادا اور تدفین نہر والے قبرستان کی جائے گی۔

08/07/2026

بارش میں آہستہ چلیں، محفوظ رہیں۔ 🌧️

بارش کے دوران سڑک پھسلن والی ہو جاتی ہے، اس لیے رفتار کم رکھیں، مناسب فاصلہ برقرار رکھیں، غیر ضروری اوور ٹیکنگ سے گریز کریں اور ہیڈ لائٹس کا درست استعمال کریں۔

آپ کی چند لمحوں کی احتیاط ایک قیمتی جان بچا سکتی ہے۔

شاہ کوٹ اڈے والے قبرستان سے ملنے والی ڈیڈ باڈی کی شناخت ہو گئی۔وارث ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے،مرحوم کی شناخت اویس ولد ن...
08/07/2026

شاہ کوٹ اڈے والے قبرستان سے ملنے والی ڈیڈ باڈی کی شناخت ہو گئی۔
وارث ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے،
مرحوم کی شناخت اویس ولد نثار حیدری کے نام سے ہوئی ہے، جو باکر کوٹ، کا رہائشی تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی والدہ کا اکلوتا بیٹا تھا جبکہ اس کے والد پہلے ہی وفات پا چکے تھے۔

اطلاعات کے مطابق اویس اپنے والد کی قبر پکی کروانے کے لیے قبرستان آیا تھا، جہاں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
پولیس قانونی کاروائی میں مصروف ہے مکمل ہوتے ہی ڈیڈ باڈی ورثا کے سپرد کر دی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم اویس کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار والدہ و اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

وارثان کی تلاششاہ کوٹ اڈہ والے قبرستان سے ایک لاوارث مرد کی ڈیڈ باڈی ملی ہے۔ ابتدائی طور پر متوفی دیکھنے میں نشے کا عادی...
08/07/2026

وارثان کی تلاش

شاہ کوٹ اڈہ والے قبرستان سے ایک لاوارث مرد کی ڈیڈ باڈی ملی ہے۔ ابتدائی طور پر متوفی دیکھنے میں نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، تاہم اصل شناخت اور وجۂ وفات کا تعین قانونی کارروائی کے بعد ہی ہو سکے گا۔

اس وقت پولیس موقع پر موجود ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

اگر کوئی شخص متوفی کو پہچانتا ہو یا اس کے ورثاء کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو درج ذیل نمبروں پر فوری رابطہ کریں:

📞 0300-8882600
📞 0342-6944269

براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ متوفی کے ورثاء تک اطلاع پہنچ سکے۔

انتہائی افسوسناک خبرشہزاد ولد امانت چک پکھاریوال حال مقیم بسم اللہ  گلشن کالونی نزد بابا سی این جی شاہ کوٹ مزدوری کے دور...
08/07/2026

انتہائی افسوسناک خبر

شہزاد ولد امانت چک پکھاریوال حال مقیم بسم اللہ گلشن کالونی نزد بابا سی این جی شاہ کوٹ مزدوری کے دوران کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 نے فوری طور پر انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین

شہزاد ولد امانت حال مقیم گلشن کالونی معلوم ہوئی ہے مزدوری کرتے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہ ...
08/07/2026

شہزاد ولد امانت حال مقیم گلشن کالونی معلوم ہوئی ہے
مزدوری کرتے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہ کوٹ شفٹ کیا ہے ڈاکٹرز جان بچانے کی کوشش میں ہیں دوستوں سے دعاؤں کی ضرورت ہے،

Address

Shahkot
39630

Telephone

+923008882600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashif Ghouri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kashif Ghouri:

Share